میگا کرپشن کیس،استغاثہ کے گواہ احسان علوی عدالت میں پیش،جرح مکمل نہ ہوسکی

  میگا کرپشن کیس،استغاثہ کے گواہ احسان علوی عدالت میں پیش،جرح مکمل نہ ہوسکی

  

اسلام آباد (آئی این پی)82ارب کے میگا کرپشن کیس میںاستغاثہ کے گواہ احسان الحق علوی عدالت میں پیش ہو گئے ، شریک ملزم منصور مظفر کے وکیل نے گواہ احسان الحق علوی پر جرح مکمل نہیں ہو سکی، اگلی سماعت پر شریک ملزم منصورمظفر کے وکیل گواہ پر جرح جاری رکھیں گے،کیس کی سماعت 20جون تک ملتوی کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق چیئرمین اوگرا توقیرصادق ودیگر ملزمان کے خلاف اوگرامیں 82ارب روپے کی میگا کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔استغاثہ کے گواہ اوگرا کے چیف آڈٹ آفیسر احسان الحق علوی عدالت میں پیش ہوئے، کیس کے دیگر ملزمان نے عدالت حاضری سے مستقل استثنیٰ حاصل کررکھا ہے ،کیس میں توقیر صادق کے علاوہ ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے عقیل کریم ڈھیڈی بھی ملزم ہیں۔عقیل کریم ڈھیڈی نے عدالت حاضری سے مستقل استثنیٰ حاصل کررکھا ہے۔نیب کی جانب سے 2013میں احتساب عدالت میں یہ ریفرنس دائر کیا گیا تھاکہ توقیر صادق سمیت اس کیس کے تمام ملزمان ضمانت پر ہیں۔توقیر صادق پر سی این جی لائسنسزکے اجراءاور دیگر غیرقانونی اقدامات کے ذریعے قومی خزانے کو 82 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

میگا کرپشن کیس

مزید :

صفحہ آخر -