قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم نواز اور شہباز پر فردجرم عائد

قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم نواز اور شہباز پر فردجرم عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج فیض الحسن نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمان میاں نوازشریف اور شہبازشریف پر فردجرم عائد کرتے ہوئے 10جون تک گواہان کو طلب کرلیاہے ۔دونوں ملزموں کے خلاف تھانہ ٹاﺅن شپ پولیس نے مقدمہ درج کررکھاہے ،عدالت نے گزشتہ روز ملزموں پر فردجرم عائد کرتے ہوئے آئندہ تاریخ سماعت پر شہادتوں کے لئے گواہان کو طلب کرلیاہے۔ ملزمان میاں شہباز شریف،میاں نواز شریف اور ان کے والد میاں شریف پر شائستہ نامی خاتون کوقتل کرنے کا الزام ہے۔واضح رہے کہ یہ ملک کے مشہور سیاستدان نہیں بلکہ عام شہری ہیں اوراتفاق سے ملزمان کے والد کا نام بھی میاں محمد شریف ہے۔

مزید :

علاقائی -