حمزہ شہباز کو 26ملین ڈالر کا حساب  دینا ہوگا‘ عمر سرفراز چیمہ

  حمزہ شہباز کو 26ملین ڈالر کا حساب  دینا ہوگا‘ عمر سرفراز چیمہ

  

اسلام آباد (آئی این پی)تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کو 26ملین ڈالر کا حساب دینا ہوگا ‘حمزہ کی پریس کانفرنس میں رونے دھونے اور نیب کو بلیک میل کرنے کے سوا کچھ نہیں تھا‘پریس کانفرنسوں میں اداروں کو بلیک میل کرنے سے جان نہیں چھوٹے گی۔ میڈیا کے سامنے بڑھکیں ‘عدالت میں پیش کرنے کو کوئی ثبوت نہیں ہے ۔ حمزہ آج تک نہیں بتا سکے کہ 26ملین ڈالر شریف خاندان کے اکاﺅنٹ میں ٹی ٹی کے ذریعے کیوں اور کیسے آیا؟۔ منگل کو حمزہ شہباز کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں عمر سرفراز چیمہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حمزہ کی پریس کانفرنس میں رونے دھونے اور نیب کو بلیک میل کرنے کے سوا کچھ نہیں تھا۔عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ پریس کانفرنسوں میں اداروں کو بلیک میل کرنے سے جان نہیں چھوٹے گی۔انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے چوری، کرپشن، منی لانڈرنگ کا جواب دینے کی بجائے پورا خاندان کبھی نیب، کبھی جے آئی ٹی، کبھی عدالت اور کبھی فوج پر حملے کررہا ہے۔پانامہ لیکس کے بعد سے اب تک یہ خاندان احتساب سے بچنے کیلئے صرف دھونس اور دھمکیوں کا استعمال کرتا آیا ہے۔عمر سرفراز چیمہ نے کہا حمزہ کے والد سمیت خاندان کے اہم افراد مفرور ہیں یا نیب میں زیرِ تفتیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت سے حمزہ شہباز اورانکے خاندان کا دور دور تک تعلق نہیں ہے۔

عمر چیمہ

مزید :

صفحہ آخر -