ٹائنو سیرپ ہلاکتیں کیس، آئندہ سماعت پرگواہان دوبارہ طلب

ٹائنو سیرپ ہلاکتیں کیس، آئندہ سماعت پرگواہان دوبارہ طلب

  

لاہور(نامہ نگار)ٹائنو سیرپ سے ہلاکتوں کا معاملہ سیشن کورٹ نے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 11جون تک ملتوی کردی ۔ ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ سوہل نے کیس کی سماعت کی ،گزشتہ روز دو گواہان عدالت میں پیش ہوئے مگر وکلاءکے پیش نہ ہونے کے باعث ان کے بیانات قلمبند نہ ہو سکے ،عدالت نے گواہان کو آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی جبکہ فدا حسین، راشد سمیت 3 ملزمان کو سخت سکیورٹی میں پیش کیا گیا ، ملزمان کے خلاف تھانہ شاہدرہ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے ، پولیس کے مطابق ٹائنیو سیرپ کی فروخت کرتے ہوئے ملزمان شہریوں کی ہلاکت کے ذمہ دار ہیں۔

مزید :

علاقائی -