وزیراعظم جلد صحت کے شعبہ میں اصلاحات کا اعلان کرینگے،ڈاکٹر ظفر مرزا

وزیراعظم جلد صحت کے شعبہ میں اصلاحات کا اعلان کرینگے،ڈاکٹر ظفر مرزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جلد صحت کے شعبے میں اصلاحات کا اعلان کریں گے، ہسپتالوں میں مریضوں کا بے پناہ رش کم کرنے کی ضرورت ہے،ہسپتال انتظامیہ اور سینئر ڈاکٹرز سے مل کر سسٹم کو بہتر بنایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار وزیر صحت داکٹر ظفر مرزا نے منگل کے روز پولی کلینک ہسپتال کے دورہ کے موقع پر گفتکو کرتے ہوئے کیا۔دورہ کے موقع پرپولی کلینک ہسپتال کے اےگزےکٹو ڈائرےکٹر ڈاکٹر شاہد حنیف نے وزیر صحت کوہسپتال کو درپےش چےلنجز اور ترقےاتی کاموں بارے تفصےلی برےفنگ دی۔ بعد ازاں وزےر صحت نے اےمرجنسی سمےت دےگر وارڈز کا دورہ کےا،جہاں مرےضوں کو دی جانے والی طبی سہولےات کا جائزہ لےا۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے مرےضوں اور ان کے لواحقےن سے علاج معالجے کے بارے مےں بھی سوالات بھی کئے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے ویژن اور ہدایت کے مطابق پمزہسپتال مےں اصلاحاتی کام کا آغاز کردیا گیاہے، اب ہم نے پولی کلینک میں بھی بہتری کیلئے کام کا آغاز کرنا ہے اورمیرا یہ دورہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عنقریب صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے اصلاحات کا اعلان کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ےہ ہسپتال 1966 مےں 8 بےڈ کا بنا تھا اور آج ےہ تقرےباً ساڑھے پانچ سو بےڈز کا ہسپتال بن چکا ہے اس کا انفراسٹرکچر اب تک وہی ہے۔ ہسپتال مےں 7 سے 8 ہزار لوگ علاج معالجے کے لےے آتے ہےں، مرےضوں کا لوڈ زےادہ ہے اور جگہ تنگ ہونے کی وجہ سے بہت رش ہے ۔ ےہاں بے شمار مسائل مےں نے دےکھے ہےں۔ مےں کوئی تنقےد نہےں کر رہا ، مےں ےہ ضروری سمجھتا ہوں کہ ےہاں کی انتظامےہ اور ڈاکٹرز سے ملکر ہم ان مسائل اور مشکلات کو دور کریں گے اور ہسپتال میں علاج ومعالج کی سہولیات کو بہتر سے بہتر بنائیں گے۔ ڈاکٹر ظفر مراز کا کہنا تھا کہ آج اس ضمن میں کچھ اہم فیصلے کرلئے ہیں جس میں ہسپتال کے اندر اصلاحات کے ذریعے بہتری لانے کیلئے ابتدائی طور پر ایک کمےٹی تشکےل دے رہے ہےں جو ہفتہ وار فےصلے کرے گی اور ان فےصلوں پر عمل درآمدکروائے گی۔ کچھ فےصلے آنے والے دنوں مےں ہنگامی بنےادوں پر ہوں گے اور انشااللہ چند مہےنوں مےں اےک فعال ہےلتھ سسٹم بنا لےں گے۔
ڈاکٹر ظفرمرزا

مزید :

صفحہ آخر -