فرنیچر ہاﺅس مالک کے خلاف ڈگری جاری

فرنیچر ہاﺅس مالک کے خلاف ڈگری جاری

  

لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت نے ناقص کوالٹی کا فرنیچر تیار کرکے دینے اور واپس نہ کرنے پر رشید سنز اینڈ فرنیچر ہاﺅس شاہدرہ کے مالک کے خلاف ڈگری جاری کردی۔عدالت میں بند روڈ کے رہائشی منیر احمد نے مذکورہ بالا فرنیچر ہاﺅس کے مالک خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کررکھا تھا۔

جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ اس نے اپنی بیٹی کے گھرکے لئے فرنیچرتیارکرایا، اس کوکہاگیاکہ فرنیچر اصل لکڑی کا ہوگا لیکن جب تیار ہوکر آیا تو اس میں ناقص کوالٹی کی لکڑی استعمال کی گئی تھی، عدالت نے دعوے پر سماعت کی اور فرنیچر ہاﺅس کے مالک کے خلاف ڈگری جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ درخواست گزارکو فرنیچر کی وصول کی گئی قیمت ایک لاکھ 33 ہزار واپس کرے اور 2ہزار روپے ہرجانہ ادا کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -