چیئرمین نیب کےخلاف منصوبے کے تحت مہم چلائی جا رہی ہے، پرویز الٰہی

چیئرمین نیب کےخلاف منصوبے کے تحت مہم چلائی جا رہی ہے، پرویز الٰہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی ) سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب جاوید اقبال کےخلاف منصوبے کے تحت مہم چلائی جا رہی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ نیب کے چیئرمین کےخلاف مہم چلانے والے دراصل ممتاز قومی ادارے اور ملک سے دشمنی کر رہے ہیں، چیئرمین نیب با اصول، ایمان دار، با وقار اور مضبوط شخصیت کے مالک ہیں، ان کےخلاف مہم چلانے والے غلط فہمی میں نہ رہیں۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ جسٹس (ر)جاوید اقبال قومی احتساب بیورو کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں، انھوں نے ہر قومی ذمہ داری میں عزم و ہمت کا مظاہرہ کیا۔پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ مادر وطن اور قومی اداروں کے دشمن ماضی کی طرح نا کام ہوں گے اور منہ کی کھائیں گے۔
پرویز الٰہی

مزید :

صفحہ آخر -