6ماہ کا بچہ باپ سے لے کر ماں کے حوالے،بیرون ملک سفرپر پابندی

6ماہ کا بچہ باپ سے لے کر ماں کے حوالے،بیرون ملک سفرپر پابندی

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے 6ماہ کا بچہ باپ سے لے کر ماں کے حوالے کر دیا جبکہ باپ کی استدعا پر بچے کو بیرون ملک لے جانے پر پابندی بھی عائد کر دی ہے ۔ ڈیفنس کی رہائشی نور العین نے اپنے بیٹے کی بازیابی کی درخواست دائر کی تھی۔

،ایڈیشنل سیشن جج سجاول خان نے درخواست پر سماعت کی ،عدالت کے حکم پر 6 ماہ کے بچے یوزارسی کو پیش کیا اور بچے کا والد شمروز بھی پیش ہوا ،درخواست گزار نور العین نے موقف اختیار کیا اس نے شوہر سے خلع کے لئے درخواست دائر کی ہوئی تھی ،خاوند شکی مزاج انسان ہے ،اس کے ساتھ رہنا نہیں چاہتی خاوند نے بچہ زبردستی اپنے رکھا ہوا جبکہ بچہ بہت چھوٹا ہے اور اس کو ماں کی ضرورت ہے جبکہ شوہر نے عدالت سے استدعا کی کی بیوی بچے کو بیرون ملک لے جانا چاہتی ہے اس کو روکا جائے عدالت نے چھ ماہ کا بچہ ماں کے حوالے کر دیا،فاضل جج نے قراردیا کہ اگر بچے کو بیرون ملک لے جانا بہت ضروری ہوا تو وہ پہلے فیملی کورٹ سے اجازت لی جائے۔

مزید :

علاقائی -