امریکہ سے مذاکرات، ایران نے ثالثی کی جاپانی پیشکش مسترد کردی
تہران (این این آئی )ایرانی وزیر خارجہ نے جاپان کی جانب سے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کی پیش کش کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کو ایران سے مذاکرات کی اپنی نیت کا اظہار الفاظ کی بجائے عمل کر کے دکھانا ہو گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ٹویٹر پر جاری ایک ٹویٹ پر کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی نیت کا اظہار الفاظ سے نہیں بلکہ عمل سے ہوگا۔اجواد ظریف نے اپنی ٹویٹ میں مزید لکھا کہ امریکی صدر کی جانب سے ایران پر معاشی بوجھ کی وجہ سے خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ اسے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے کی منسوخی کے بعد تہران کو واشنگٹن سے مذاکرات میں دلچسپی نہیں ہے۔