وکیل کی سزا کے خلاف دائراپیل کی سماعت سے معذرت کر لی گئی

وکیل کی سزا کے خلاف دائراپیل کی سماعت سے معذرت کر لی گئی

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس شہرام سرور چودھری اورمسٹر جسٹس انوارالحق پنوں پر مشتمل ڈویژن بنچ نے جڑانوالہ کے سول جج کو کرسی مارنے پر سزا پانے والے عمران منج ایڈووکیٹ کی سزا کے خلاف دائراپیل کی سماعت سے معذرت کرلی۔

،عمران منج ایڈووکیٹ کی جانب سے وکلاءنے موقف اختیار کررکھا تھا کہ ٹرائل عدالت نے عجلت میں فیصلہ دے کر سزا کا حکم سنایاہے،فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم کو مجموعی طور پر 18 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ مزید سماعت کے لئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو واپس بھجوا دیاہے۔

مزید :

علاقائی -