چائینز جوڑوں کے نکاح نامے کی تصدیق کامعاملہ،ایف آئی اے اور وزارت امور خارجہ کو جواب داخل کروانے کی ہدایت

چائینز جوڑوں کے نکاح نامے کی تصدیق کامعاملہ،ایف آئی اے اور وزارت امور خارجہ ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم نے وزارت داخلہ کی جانب سے چائینز جوڑوں کے نکاح نامے کی تصدیق نہ کرنے کے خلاف دائردرخواست پر ایف آئی اے اور وزارت امور خارجہ کو آئندہ سماعت پر جواب داخل کروانے کی ہدایت کر دی۔

درخواست گزار کومل شہزادی کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ وزارت خارجہ کی جانب سے جوڑوں کے نکاح نامے کی تصدیق نہیں کی جا رہی ہے،ایف آئی اے نے وزارت خارجہ کو نکاح نامے کی تصدیق کرنے سے روک رکھا ہے،وزارت خارجہ کی جانب سے جوڑں کو گھنٹوں دفتر میں انتظار کا کہا جاتا ہے،وزارت خارجہ کو نکاح نامے کی تصدیق کا حکم دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -