جنوبی وزیرستان میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے دفعہ 144 نافذ

جنوبی وزیرستان میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے دفعہ 144 نافذ

  

پشاور(آئی این پی ) خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے دفعہ 144نافذ کردی گئی،تمام تر اجتماعات، ریلیوں، جلوسوں اور قابل اعتراض تقریروں کی فراہمی پر مکمل پابندی ہوگی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق جنوبی وزیرستان ضلع میں تمام تر اجتماعات، ریلیوں، جلوسوں اور قابل اعتراض تقریروں کی فراہمی پر مکمل پابندی ہوگی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ضلع میں ہر قسم کے ہتھیار کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور ہتھیار ساتھ لے کر چلنے پر بھی پابندی ہوگی، 5 سے زیادہ افراد کے اجتماع پر بھی پابندی ہوگی اور گاڑیوں میں کالے شیشے کے استعمال پر پابندی ہو گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

دفعہ 144نافذ

مزید :

علاقائی -