بنگلہ دیش،دو بم دھماکے، خاتون پولیس آفیسر سمیت 2افراد زخمی

بنگلہ دیش،دو بم دھماکے، خاتون پولیس آفیسر سمیت 2افراد زخمی

  

ڈھاکا(آئی این پی)بنگلہ دیش میں دو بم دھماکوں کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کی جانب سے قبول کیے جانے کے بعد ملک بھر میں پولیس ہائی الرٹ کی دی گئی ہے،واقعے میں ایک خاتون پولیس افسر سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ ڈھاکا پولیس کمیشنر نے بتایا کہ یہ طاقت ور بم ایک پولیس وین میں نصب کیا گیا تھا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش میں دو بم دھماکوں کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کی جانب سے قبول کیے جانے کے بعد ملک بھر میں پولیس ہائی الرٹ کی دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایک ماہ سے بھی کم وقت میں ہوئے دوسرے بم دھماکے کے بعد ملک بھر میں پولیس کو چوکنا کر دیا گیا۔ ڈھاکا کے مالی باغ علاقے کے نواح میں پولیس کی خصوصی برانچ کے ہیڈکوارٹرز کے قریب بم دھمکا ہوا۔ اس واقعے میں ایک خاتون پولیس افسر سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ ڈھاکا پولیس کمیشنر نے بتایا کہ یہ طاقت ور بم ایک پولیس وین میں نصب کیا گیا تھا۔ اسلامک اسٹیٹ نے اس حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔

مزید :

علاقائی -