بجلی کی قیمت میں55 پیسے فی یونٹ اضافہ زرعی اور کے الیکڑک صارفین مستثنیٰ

  بجلی کی قیمت میں55 پیسے فی یونٹ اضافہ زرعی اور کے الیکڑک صارفین مستثنیٰ

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) نیپرا نے ایک ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں55پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا،نیپرا کے فیصلے سے بجلی صارفین پر آئندہ ماہ5ارب 20کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اپریل کی فیول پرایس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔تفصیلات کے مطابقنیپرا میں اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کی گزشتہ روزسماعت وائس چیئر مین نیپرا رحمت اللہ بلوچ کی سربراہی میں ہوئی۔نیپرا کے ممبر پنجاب سیف اللہ چٹھہ اور ممبر سندھ رفیق احمد شیخ بھی شریک ہوئے۔سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 57پیسے مہنگی کرنے درخواست دی تھی۔ نیپرا کو بتایاگیاکہ اپریل میں کل 9ارب 71کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی ،بجلی پیداوار پر کل لاگت 53ارب63 کروڑ روپے رہی ۔حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ اپریل میں آر ایل این جی والے پلانٹس نہیں چلائے گئے۔سی پی پی اے کے مطابق اپریل میں ہائیڈل سے 22.94 فیصد اور کوئلے سے 10.34 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مقامی گیس سے 18.24 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 30.83 فیصد بجلی پیدا کی گئی، اپریل میں ایٹمی وسائل سے 7.67 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔بعد ازاں نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 55 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی۔اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین کے الیکٹرک اور زرعی صارفین پر نہیں ہوگا، صارفین سے اضافی رقم آئندہ ماہ کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔

بجلی/قیمت

مزید :

صفحہ اول -