بداخلاقی کیس، 5ملزمان بری

بداخلاقی کیس، 5ملزمان بری

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے 16سالہ لڑکی سے اجتماعی بداخلاقی کیس میں ملوث 5ملزموںکو بری کر دیا۔

،جن ملزموں کوبری کیا گیاہے ان میں عمران شاہد ، ندیم بٹ، عبد الماجد اور حارث اسلم شامل ہیں۔اس کیس کا مرکزی ملزم عدنان ثناءاللہ تاحال اشتہاری ہے ،ملزموں کے خلاف 2015ءمیں تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج ہوا،صنفی تشدد کورٹ کے جج رحمت علی کی عدالت میں متاثرہ لڑکی بینش نے اپنا بیان قلمبند کرایا اورملزمان کو بیگناہ قرار دیا اور والد نے غلط فہمی کی وجہ سے مقدمہ درج کرایا اگر ملزمان کو رہا کر دیا جائے تو اس کو کوئی کوئی اعتراض نہیں ہو گا،متاثرہ لڑکی نے اشتہاری ملزم بارے بھی ایسا ہی کہا کہ وہ کسی بھی ملزم کے خلاف کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتی یہ میرے ملزمان نہیں ان کو عدالت سے برعیت ملنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، جس پر فاضل جج نے مذکورہ بالا حکم جاری کردیاہے ۔

مزید :

علاقائی -