وزیراعظم کی درخواست پر عالمی ادارہ صحت کے ماہرین رتو ڈیرو پہنچ گئے 

   وزیراعظم کی درخواست پر عالمی ادارہ صحت کے ماہرین رتو ڈیرو پہنچ گئے 

  

کراچی(سٹاف رپورٹر ) لاڑکانہ کی تحصیل رتو ڈیرو میں ایچ آئی وی کی وبا پھیلنے کی تحقیقات کے لیے وزیراعظم کی درخواست پرعالمی ادارہ صحت کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ ڈاکٹر مسعود سولنگی نے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مہمان وفد کا استقبال کیا، ترجمان عالمی ادارہ صحت کے مطابق وفد میں ایمرجنسی ریسپانس مینجمنٹ، ایچ آئی وی کلینیکل کئیر، انفکیشن کنٹرول کے ماہرین سمیت یو این ایڈز، یونیسف اور گلوبل آٹ بریک رسپانس نیٹ ورک کے ماہرین شامل ہیں۔ماہرین پر مشتمل عالمی ادارہ صحت کا وفد رتو ڈیڑو میں ایچ آئی وی کی وبا پر تحقیقات کرے گا اور بچوں میں ایچ آئی وی کا علاج اور والدین میں آگاہی فراہم کرے گا۔

ایڈز وفد

مزید :

صفحہ اول -