چنیی نائب صدر دورہ مکمل کرکے واپس چلے گئے ،پاکستان اور چین کی دوستی کا لازوال رشتہ کبھی ختم نہیں ہوسکتا ،عثمان بزدار

  چنیی نائب صدر دورہ مکمل کرکے واپس چلے گئے ،پاکستان اور چین کی دوستی کا ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)چین کے نائب صدر وانگ چی شن پاکستان کا3 روزہ دورہ مکمل کر کے گزشتہ روزلاہور سے واپس چین چلے گئے،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ایئرپورٹ پر معزز مہمان کو رخصت کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایئرپورٹ پر چینی نائب صدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں آپ کی میزبانی کرکے دلی خوشی ہوئی اور یہ ہمارے لئے باعث اعزاز ہے۔ آپ کا دورہ پاکستان پاک چین دوستی کو مزید مستحکم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی کا لازوال رشتہ کبھی ختم نہیں ہوسکتا۔ پاکستان اور چین ترقی کے سفر میں قدم سے قدم ملا کر چل رہے ہیں اور وزیراعظم عمران خان کے دور میں پاک چین تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ چین کے نائب صدر وانگ چی شن نے لاہور میں شاندار مہمان نوازی پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں لاہور میںملنے والی محبت کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔ چین ترقی و خوشحالی کے سفر میں پاکستان کے ساتھ پہلے بھی کھڑا تھا اور آئندہ بھی کھڑا رہے گا اور باہمی تعاون کی نئی جہتوں پر کام کرکے لازوال دوستی کو مزید بلندیوں تک پہنچائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایئرپورٹ پر چین کے نائب صدر وانگ چی شن کو ان کے دورہ لاہور کی تصاویر کی البم بھی پیش کی۔چینی نائب صدر نے تصویری البم میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب کے زیر صدارت ہونے والے ایک اجلاس میںصوبے مےں معاشی سرگرمےوں کے فروغ اورروزگار کے مواقع پےدا کرنے کے حوالے سے تجاوےز کا جائزہ لےاگےا۔اجلاس مےں چےن کے نائب صدر کے دورہ کے دوران ہونےوالی بات چےت کے تناظر مےںآئندہ کے لائحہ عمل پر بھی غور کےاگےا۔پنجاب حکومت نے سی پےک کےلئے موثر حکمت عملی ترتےب دےنے کا فےصلہ کےا گےا۔وزےراعلیٰ نے متعلقہ محکموں اوراداروں کو ہداےت کی ہے کہ سی پےک کےلئے حکمت عملی کو جلد حتمی شکل دی جائے اورسی پےک سے زےادہ سے زےادہ استفادہ کرنے کےلئے موثر حکمت عملی کے خدوخال جلد وضع کےے جائےں۔انہوںنے کہا کہ محکمہ منصوبہ بندی و ترقےات مےں سی پےک سےل کو مزےدموثر بناےا اوروسعت دی جائے ۔ انہوںنے کہا کہ فنی و وکےشنل ٹرےننگ،زراعت،تعلےم،توانائی کے شعبوں مےں چےن کے تعاون سے مزےد استفادہ کےا جائے گا۔اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب نے حضرت علی کرم اﷲ وجہہ کے یوم شہادت پرصوبہ بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے پر کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کو شاباش دی ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس حکام اور متعلقہ اداروں نے جانفشانی سے فرائض سر انجام دئےے اور پولیس، انتظامیہ اور متعلقہ اداروں نے بہترین کوآرڈی نیشن کے تحت سکیورٹی کے شاندار انتظامات کئے اور امن عامہ کی فضا برقرار رکھنے کیلئے اداروں اور محکموں کی کارکردگی لائق تحسین رہی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سب کو مل کر آئندہ بھی اسی جذبے، عزم اور محنت کے ساتھ فرائض سرانجام دینا ہوں گے۔ 

عثمان بزدار

مزید :

صفحہ اول -