ریلوے کا رعید پر 5خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ ،بکنگ آج سے شروع ،عید کے روز کرائے میں 50فیصد کمی کا اعلان

  ریلوے کا رعید پر 5خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ ،بکنگ آج سے شروع ،عید کے روز ...

  

لاہور (لیڈی رپورٹر ، نیوز ایجنسیاں) پاکستان ریلوے نے عیدالفطر کے پر مسرت موقع پر اضافی رش کے پیش نظر 5سپیشل ٹرینیں چلانے کااعلان کردیا جب کہ عید کے پہلے روز تمام ٹرینوں کے کرائے میں بھی 50 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے ، عید ٹرینوں کی بکنگ (آج) بدھ سے شروع ہوجائے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے عید پر اضافی رش کے پیش نظر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کااعلان کردیا ہے ، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی خصوصی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے محمد آفتاب اکبرکی منظوری کے بعد باقاعدہ شیڈول جاری کیا۔شیڈول کے مطابق پہلی سپیشل ٹرین کراچی سٹی سے 2 جون کو صبح 10.45 بجے پشاور کے لئے روانہ ہو گی جبکہ دوسری عید سپیشل ٹرین 2 جون کو کوئٹہ سے دن 11.30 بجے راولپنڈی کے لئے روانہ ہو گی ۔ترجمان پاکستان ریلوے کا کہنا ہے تیسری سپیشل ٹرین 3 جون دن 11 بجے کراچی کینٹ سے لاہور کے لئے ، چوتھی سپیشل 8 جون کو راولپنڈی سے صبح 8 بجے کوئٹہ کے لئے جبکہ پانچویں اسپیشل ٹرین 8 جون کو لاہور سے شام چھ بجے کراچی کینٹ کے لئے روانہ ہو گی۔ترجمان کے مطابق عید اسپیشل ٹرینوں کی بکنگ کل 29 مئی سے شروع ہوجائے گی اور ٹکٹ آن لائن اور ریزرویشن دفاتر سے حاصل کیے جا سکیں گے۔ پاکستان ریلو ے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ریلوے کمرشل ڈیپارٹمنٹ نے عید کے دنوں اور عید سپیشل ٹرینوں میں سخت چیکنگ کے لیے انتظامات کئے ہیں۔تمام مسافروں کے قومی شناختی کارڈ اور ٹکٹ ٹیلی کیے جائیں گے،قومی شناختی کارڈ اور ٹکٹ پر درج شناختی کارڈ نمبر ایک نہ ہونے کی صورت میں مسافر کو بغیر ٹکٹ تصور کیا جائے گا ۔بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کو جرمانہ اور سخت کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔ترجمان نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ دوران سفر ٹکٹ اور قومی شناختی کارڈ اپنے ساتھ رکھیں۔ *مسافروں کی سہولت کے لیے کمرشل ڈیپارٹمنٹ کے افسران عید سپیشل ٹرینوں کے ہمراہ سفر کریں گے۔

سپیشل ٹرینیں

مزید :

صفحہ اول -