وزیر اعظم سیکرٹریٹ4 کروڑ74لاکھ، ایوان ِصدر81لاکھ61ہزار کے آئیسکو نادہندہ

       وزیر اعظم سیکرٹریٹ4 کروڑ74لاکھ، ایوان ِصدر81لاکھ61ہزار کے آئیسکو ...

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم سیکرٹریٹ، وزیراعظم ہاﺅس اور ایوان صدر بجلی آئیسکو کے نادہندہ نکلے، نجی ٹی وی چینل نے شاہراہ دستور پر بڑے نادہندگان کے بلوں کی نقول حاصل کرلیں۔وزیراعظم سیکرٹریٹ 4 کروڑ 74 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے، وزیراعظم ہاﺅس کے ذمے آئیسکو کے 61 لاکھ روپے واجب الادا ہیں، ایوان صدر نے 81 لاکھ 61 ہزار روپے کے بجلی بقایا جات نہیں دیئے۔ پارلیمنٹ ہاﺅس بجلی بلوں کی مد میں 5 لاکھ 60 ہزار روپے کا نادہندہ ہے، سپیکر ہاو¿س کے ذمہ بجلی کے بل کی مد میں 91 ہزار روپے واجب الادا ہیں۔رجسٹرار اسلام ہائیکورٹ 85 ہزار، رجسٹرار شریعت کورٹ 80 ہزار روپے کے نادہندہ ہیں، وزارت خزانہ نے بجلی بلوں کی مد میں 31 لاکھ روپے ادا نہیں کیے، دوسروں سے ریکوری کرنے والی وزارت توانائی، تجارت 53 لاکھ روپے کی نادہندہ ہے۔

بجلی نادہندہ

مزید :

صفحہ اول -