زرعی شعبہ چین کے تعاون سے ترقی کی نئی منزلوں کو چھوئے گا،صمصام بخاری

  زرعی شعبہ چین کے تعاون سے ترقی کی نئی منزلوں کو چھوئے گا،صمصام بخاری

  

 لاہور(اےن اےن آئی ) صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ چین کے نائب صدر کے دورہ پاکستان سے پاک چین دوستی کے نئے باب کا آغاز ہوا ہے۔پی ٹی آئی کی حکومت نے پوری دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر کرنے اور پاکستان کو ایک باوقار ملک کے طور پرپیش کرنے میںاہم کردار ادا کیاہے اور اب اقوام عالم کو اعتماد ہے کہ پاکستانی قیادت ایماندار اور نیک نیت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو ہر ملک میں پذیرائی مل رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میںصوبائی وزیر نے کہاکہ پاک چین تعاون سے اہم ملکی شعبوں میں انقلاب آئیں گے۔خصوصاً پاکستان کا زرعی شعبہ چین کے تعاون سے ترقی کی نئی منزلوں کو چھوئے گا۔انہوں نے کہاکہ چین دنیا کا وہ واحد ملک ہے جس نے اپنی آبادی کو بوجھ بنانے کی بجائے اپنی طاقت بنا لیا ہے اوراقتصادی و زرعی شعبوں میں ترقی اور خوشحالی کی دوڑ میں پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیاہے۔

صمصام بخاری

مزید :

صفحہ اول -