بھارت نے بنگلہ دیش کو 95رنز سے شکست دے دی
کارڈف(مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈ کپ 2019کے وارم اپ میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو95رنز سے شکست دے دی۔بھارت نے مقررہ پچاس اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 359رنز بنائے جس کے جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 264رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ دھونی اور کیل راہول نے شاندار سنچریاں سکور کیں۔تفصیل کے مطابق کارڈٹ میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثاب نہ ہو سکا اور بھارت نے سکور بورڈ پر بڑا ٹارگٹ دے دیا۔بھارت کی جانب سے روہت شرما 19،شیکھر دھون1،کوہلی 47،کیل راہول 108،شنکر 2،دھونی 113،پانڈیا 21رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔بنگلہ دیش کی جانب سے لٹن داس 73،سومیا سرکار 25،شکیب الحسن 0،مشفیق الرحیم 90،محمد مٹھن 0،محمد اللہ 9،صابر رحیم 7،مصدیق حسین 0،محمد سیف الدین 18اور حسن مرزا 27رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔بھارت کی جانب سے چہل نے 3،کلدیپ یادیو نے 3اور بھمرا نے 2وکٹیں حاصل کیں۔