ٹاﺅن شپ وائٹس اور وحدت ایگلٹس سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

ٹاﺅن شپ وائٹس اور وحدت ایگلٹس سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) دوسرے لاہور سپر کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ٹاﺅن شپ وائٹس نے لاہور کلب کو 7 وکٹ سے اور وحدت ایگلٹس نے میاں اقبال میموریل کو چار وکٹ سے ہراکر سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔ پہلے میچ میں لاہور کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوور میں 130 رنز بنائے۔ قیصر اقبال نے 48، عقیل احمد نے 29 رنز بنائے۔ وہاب احمد نے چار محمد یاسین ، حسن رضوان نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔ ٹاﺅن شپ وائٹس نے مطلوبہ سکور تین وکٹ کے نقصان پر 131 رنز پورا کرکے سات وکٹ سے میچ جیت لیا۔ احمد سلطان نے 48 اور حسن رضوان نے 34 رنز بنائے۔ زاہد الحسن نے دو وکٹ حاصل کئے۔ دوسرے میچ میں میاں اقبال میموریل نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوور میں 226 رنز بنائے۔ وسیم علی نے چھ چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے 32 گیندوں پر 80 رنز بنائے۔ محمد حامد نے 43، عزیز نے 35، حسنین شاہ نے 27 رنز بنائے۔ امیر حمزہ اور اشتیاق نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔ وحدت ایگلٹس نے مطلوبہ سکور 227 رنز فرمان علی کی شاندار سنچری کی بدولت چھ وکٹ کے نقصان پر پوراکرلیا۔ فرمان علی نے 105 رنز بنائے۔ احمد بٹ نے 41 اور علی رضا نے 37 رنز بنائے۔ حمزہ صدیق نے دو ، محمد ریاض، حسن سعید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -