آل کراچی شہید محترمہ بے نظیر بھٹوصاحبہ سیون سائیڈ فلڈ لائٹ فٹ بال ٹور نامنٹ میں 4 میچوں کا فیصلہ

آل کراچی شہید محترمہ بے نظیر بھٹوصاحبہ سیون سائیڈ فلڈ لائٹ فٹ بال ٹور نامنٹ ...

  

کراچی(اے پی پی) تیسرا آل کراچی شہید محترمہ بے نظیر بھٹوصاحبہ سیون سائیڈ فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ زیر اہتمام پاک اسپورٹس فٹ بال کلب ککری گراو¿نڈ میں ڈی ایم سی ساو¿تھ چیئر مین ملک فیاض کے تعاون سے برقی قمقوں کی روشنی میں جاری ایونٹ میں چار میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ چاروں میچوں میںکھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیل کے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا۔ پہلے میچ میں دونوں ٹیموں نے دلچسپ اور بہترین کھیل پیش کیا ۔پہلے میچ میں جان محمد جانک میموریل نے لیاری ککرس کو ایک صفر سے دوسرے میچ میں تحسین اسپورٹس نے رمضان میموریل کو پیلنٹی ککس پر اور تیسرے میچ میں سنگھولین اسٹار نے آصف میموریل کو 0-2 سے جبکہ چوتھے میچ میں ینگ پنجگور نے کھڈہ فشرمین کو پیلنٹی ککس پر شکست دے کر اگلے رو¿نڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا ان میچوں میں ریفری کے فرائض راشد عبداللہ اور جاوید کارلوس نے انجام دیا۔ میڈیاکوارڈینیٹر گلزار بلوچ تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -