ہیڈن نے انگلش ٹیم کو ورلڈ کپ کیلئے فیورٹ قرار دے دیا

ہیڈن نے انگلش ٹیم کو ورلڈ کپ کیلئے فیورٹ قرار دے دیا

  

کینبرا (اے پی پی) سابق آسٹریلوی مایہ ناز اوپننگ بلے باز میتھیو ہیڈن نے انگلش ٹیم کو ورلڈ کپ کیلئے فیورٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حریف ٹیموں کیلئے اسے ہوم کنڈیشنز میں شکست دینا مشکل ہو گا۔ ورلڈ کپ کا آغاز 30 مئی سے انگلینڈ میں ہو رہا ہے۔ ہیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ انگلش ٹیم باصلاحیت اور تجربہ کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم گزشتہ دو سالوں سے اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے اور اس کی تسلسل کے ساتھ عمدہ کارکردگی دیکھ کر میں کہتا ہوں کہ یہ ورلڈ کپ ٹائٹل کیلئے فیورٹ ہو گی اور مخالف ٹیموں کو اسے ہوم گراﺅنڈز پر ہرانا چیلنجنگ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ انگلش ٹیم بڑا مجموعہ ترتیب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، زیادہ تر ٹیموں کو پہلے 15 اور آخری 15 اوورز کرانا مشکل ہوتا ہے لیکن انگلش ٹیم پورے 50 اوورز میں مشکل ہوتی ہے۔

، فیورٹ ہونے کے باوجود میں نہیں کہہ سکتا کہ یہ ورلڈ کپ بھی جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم کی حالیہ کارکردگی متاثر کن ہے اور میرا دل کہتا ہے کہ یہ فائنل تک ضرور رسائی حاصل کرے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -