مائیکل کلارک نے بابر اعظم کو پاکستان کا ویرات کوہلی قرار دیدیا

مائیکل کلارک نے بابر اعظم کو پاکستان کا ویرات کوہلی قرار دیدیا

  

میلبرن(آن لائن)سابق آسٹریلین کپتان مائیکل کلارک نے نوجوان پاکستانی بلے باز بابر اعظم کو سراہتے ہوئے انہیں پاکستان کا ویرات کوہلی قرار دے دیا۔2015 کا ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلین ٹیم کے کپتان نے بابر اعظم کی جانب سے ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں افغانستان کے خلاف سنچری اسکور کرنے کے بعد یہ بیان دیا۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بابر اعظم ایک کلاس کے کھلاڑی ہیں، میرے لیے وہ پاکستانی بیٹنگ لائن کے ویرات کوہلی یں، اگر پاکستان کو فائنل یا سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا ہے تو اس کا بہت حد تک انحصار نوجوان بلے باز پر ہو گا۔بابر نے افغانستان کے خلاف وارم اپ میچ میں 108گیندوں پر 112رنز اسکور کیے تھے لیکن اس کے باوجود پاکستانی ٹیم میچ میں 262رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی اور افغانستان نے فتح اپنے نام کی تھی۔عالمی کپ کے لیے بابر اعظم کی پاکستان ٹیم کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے جہاں انہوں نے افغانستان کے خلاف میچ سے قبل انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بھی عمدہ کھیل پیش کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -