وزیراعظم کے دعوے محض ہوائی نعرے ثابت ہوئے، اشرف بھٹی

وزیراعظم کے دعوے محض ہوائی نعرے ثابت ہوئے، اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سہانے خواب اور وزیراعظم عمران خان کے دعوے محض ہوائی نعرے ثابت ہوئے حکمران عوام کو پچاس لاکھ نئے گھر اور ایک کروڑ نئی نوکرےاں دینے کا جھانسہ دیکر حکومت میں آئے مگر حکومت میں آنے کے بعد انہوں نے لوگوں کے گھروں کو بھی کلین اینڈ گرین مہم کے نام پر گر ا دیا اور کفائت شعاری کا نام نہاد نعرہ لگا کر بھی لاکھوں لوگوں کو بے روز گار کردیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے پاکستان کو مدینہ کی طرز پر اسلامی ریاست بنانے کے وعدے کو ہمارے سمیت پوری قوم نے سراہاتھا ، ہم نے حکومت کے اس اعلان کا خیر مقدم کیا تھا مگر آج بھی اس طرف کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ بے گھر افراد کو چھت دینے کے وعدے ہوا میں تحلیل ہوگئے ہیں۔

لوگ مہنگائی ، بے روزگاری اور گیس و بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے سخت پریشان ہیں موجودہ حکومت کے وزیروں مشیروں کے اندر یہ صلاحیت اور اہلیت نہیں کہ وہ عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کر سکیں ۔ انہوںنے کہاکہ حکمران کشکو ل اٹھا کر پوری دنیا میں پاکستان کو بدنام کر رہے ہیں اس پانچ ماہ کی مدت میں ماضی کے تناسب سے زیادہ قرضہ لیا گیا اس کے باوجود مہنگائی اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہورہاہے اور روپے کی قدر اور برآمدات میں کمی ہورہی ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -