عالمی مارکیٹ میں”بھارت“اور ”رانگ نمبر ٹو“آمنے سامنے

عالمی مارکیٹ میں”بھارت“اور ”رانگ نمبر ٹو“آمنے سامنے
عالمی مارکیٹ میں”بھارت“اور ”رانگ نمبر ٹو“آمنے سامنے

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستانی فلمی صنعت کی نئی رومانوی کامیڈی فلم”رانگ نمبر ٹو“عید الفطر پر عالمی مارکیٹ میں سلمان خان کی ہوم پروڈکشن فلم بھارت کے مقابل ریلیز ہوگی۔ڈسٹری بیوشن کلب اور بین الاقوامی ادارے کے معاہدے سے ”رانگ نمبر ٹو“امریکہ، بر طانیہ، کینیڈا،متحدہ عرب امارات، ناروے اور ڈنمارک سمیت دیگر ممالک میں سات جون کو ریلیز ہوگی۔ ڈسٹری بیوشن کلب نے پاکستانی فلمی صنعت کی نئی رومانوی کامیڈی فلم ”رانگ نمبر ٹو“ کی بین الاقوامی ریلیز کیلئے عالمی ادارے ایروز فلمز کے ساتھ معاہدہ کیا تھا جس کے تحت پاکستانی فلم کو بین الاقوامی سطح پربھارتی سپر سٹار سلمان خان کی ہوم پروڈکشن فلم ’بھارت ‘ کے ساتھ بیک وقت امریکہ، بر طانیہ، کینیڈا،متحدہ عرب امارات، ناروے اور ڈنمارک سمیت دیگر ممالک میں ریلیز کیا جا رہا ہے ۔

جو پاکستانی فلمی صنعت کے مستقبل اور بزنس کے حوالے سے انتہائی خوش آئند ہے۔ ٹریڈ حلقوں کے مطابق رانگ نمبر ٹو دلچسپ کہانی کے ساتھ فریش لیڈ جوڑی اور باصلاحیت سپر سٹار سپورٹنگ کاسٹ پر مشتمل فلم ہے جو عالمی مارکیٹ میں اچھا بزنس کرکے دوسری پاکستانی فلموں کیلئے کامیابیوں اور بزنس کے نئے دروازے کھولے گی۔ امریکہ اور کینیڈا میں ’رانگ نمبر ٹو‘ کی پروموشن کے حوالے سے تشہیری مہم بھی جاری ہے اور تمام سینماو¿ں میں فلم کے بل بورڈز بھی لگ چکے ہیں اور فلم کی ایڈوانس بکنگ کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔ شیخ امجد رشید کی پروڈکشن میں بنی فلم کی ڈائریکٹرشن ورسٹائل فنکار یاسر نواز نے دی ہیں جبکہ سمیع خان اور نیلم منیر نے فلم میں مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔ فلم کی دیگر سٹار کاسٹ میں جاوید شیخ، ثنا فخر، یاسر نواز، دانش نواز، محمود اسلم اور شفقت چیمہ سمیت دیگر شامل ہیں۔

مزید :

کلچر -