لوک گلوکار عنایت حسین بھٹی کی 20ویں برسی 31مئی کو منائی جائے گی

لوک گلوکار عنایت حسین بھٹی کی 20ویں برسی 31مئی کو منائی جائے گی
لوک گلوکار عنایت حسین بھٹی کی 20ویں برسی 31مئی کو منائی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میکلوڈگنج(غلام حسین شاہد سے) ملک کے معروف لوک گلوکار اداکارہدایت کار فلم ساز کالم نگار رائٹرز مصنف سماجی رہنما مذہبی سکالر اور ذاکر عنایت حسین بھٹی کی بیسویں برسی 31مئی کو منائی جائے گی عنایت حسین بھٹی 12جنوری 1928 کو گجرات میں پیدا ہوئے گجرات میں پبلک سکول اور زمنیدارہ کالج سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد قانون پڑھنے کے لئے لاہور آ گے اور وکیل بننے کی بجائے اچانک گلوکاری اور فلمی لائن میں آگئے وہاپنی ذات میں انجمن تھے انہیں شروع ہی سے تصوف سے لگاﺅ تھاانہوں نے دو عشروں تک فلمی دنیا پر راج کیا کئی فلموں میں اداکاری کے جوہردکھاےاور تقریبا پچیس سوکے قریب گیت گائے ۔کراچی میں مقیم ان کے بیٹے وسیم عباس نے موبائل فون پر پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے مرحوم باپ کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت اور ان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کریں گے ۔
مرحوم عنایت حسین بھٹی31مئی 1999ءکواس دار فانی سے کوچ کر گئے تھے ۔

مزید :

کلچر -