راولپنڈی میں گھر کے گٹر سے انسانی ہڈیاں برآمد،تحقیقات شروع

  راولپنڈی میں گھر کے گٹر سے انسانی ہڈیاں برآمد،تحقیقات شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(آئی این پی) راولپنڈی کے علاقے ڈھوک حسو میں واقع گھر کے گٹر کی صفائی کے دوران انسانی ڈھانچہ کی ہڈیاں نکل آئیں،پولیس نے انسانی کھوپڑی اور ہڈیوں کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال کے علاقے ڈھوک حسو میں واقع گھر کے گٹر کی صفائی کے دوران انسانی کھوپڑی اور ہڈیاں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس نے انسانی کھوپڑی اور ہڈیوں کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گھر کا مالک وارث خانے کا رہائشی ہے جب کہ گھر میں ایک ہی کرایہ دار 7 سال سے مقیم ہے۔ ہڈیاں مرد یا کسی خاتون کی ہیں اس کا حتمی تعین نہیں ہوسکا۔ بازو کی ایک ہڈی میں کڑا ملنے پر قیاس کیا جارہا ہے کہ یہ باقیات کسی خاتون کی ہوسکتی ہیں۔ ڈھانچے کو شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ اس کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے سائنسی خطوط پر تفتیش کی جائے گی۔
انسانی ہڈیاں

مزید :

صفحہ آخر -