کورنگی پولیس کی کارروائی، 2منشیات فروش گرفتار

  کورنگی پولیس کی کارروائی، 2منشیات فروش گرفتار

  

کراچی (کرائم رپورٹر) کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے اسینیپ چیکنگ کے دوران بلال کالونی کے2 بدنام منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیاہے،ایس ایس پی کورنگی کے مطابق گرفتار منشیات فروش بلال کالونی میں نوجوان نسل کو آئس،کرسٹل چرس ہیروئن فروخت کرتے ہیں۔ملزمان علاقے میں خوف کی علامت سمجھے جاتے ہیں،ملزمان کے قبضے سے تین کلو چرس، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان جمعہ خان،محمد نیاز،اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ملزمان ماضی میں دہشت گردی،ڈکیتی منشیات فروشی کے مقدمات میں جیل جاچکے ہیں،۔

مزید :

صفحہ آخر -