محکمہ پولیس میں غیرقانونی بھرتیاں کرنے خلاف ریفرنس کی سماعت
کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت میں محکمہ پولیس میں غیرقانونی بھرتیاں کرنے خلاف ریفرنس کی سماعت،انفارمیشن ڈائریکٹر ریٹائرڈ روشن تبسم کو نیب پراسیکیوٹر نے منحرف قرار دے دیا۔احتساب عدالت میں سابق آئی جی غلام حیدر جمالی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جہاں دوران سماعت ریفرنس کے گواہ منحرف ہوگئے،انفارمیشن ڈائریکٹر ریٹائرڈ روشن تبسم کو نیب پراسیکیوٹر نے منحرف قرار دیا،نیب پراسیکوٹر کا کہنا تھا کہ میں منحرف گواہ پر جرح کرنا چاہتا ہوں مہلت دی جائے،عدالت نے ریفرنس کی سماعت بدھ تک ملتوی کردی،آئندہ سماعت پرنیب پراسیکیوٹر منحرف گواہ کے بیان پر جرح کریں گے۔