قوم کا اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،علامہ عبدالخالق فریدی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شبان غرباء اہلحدیث پاکستان کے ناظم اعلیٰ شیخ علامہ عبدالخالق فریدی نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی،بقا اور استحکام کے لئے قوم کا اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے وہ یوم تکبیر کے موقع پر شبان کے زیر اہتمام مسجد رحمن اہلحدیث ناظم آباد میں منعقدہ سیمینار سے صدارتی خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ فوجی چیک پوسٹوں پر حملے اور فوج کے خلاف منفی و زہریلے مواد کو سوشل میڈیا پر چلانے والے دراصل سامراجی طاقتوں کے ایجنٹ ہیں پاکستانی قوم کو ایسے عناصر سے ہوشیار رہنا چاہئے سیمینار سے مولانا طفیل عاطف، مولانا مرتضی خان رحمانی، حافظ اکرام اللہ، رانا محمد ارشد، محمد اسلم خان فاروقی و دیگر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ پاک فوج کی کردار کشی اوراس کے خلاف ہر زہ سرائی و منفی پروپیگنڈہ ملک دشمن عناصر کی سازش ہے جس کومحب وطن عوام اپنے اتحاد سے ناکام بنا دے گی۔