ایشیا کی بہترین 500 یونیورسٹیوں میں جامعہ کراچی251 ویں نمبر پر آگئی

ایشیا کی بہترین 500 یونیورسٹیوں میں جامعہ کراچی251 ویں نمبر پر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (آئی این پی) برطانوی ادارے کیو ایس کی جانب سے یونیورسٹریز کی رینکنگ جاری کردی گئی، 2019کی رینکنگ میں یونیورسٹی آف کراچی ایشیا کی 500بہترین اعلی تعلیمی اداروں میں 251ویں نمبر پر فائز ہے۔جامعہ کراچی کے اعزاز حاصل کرنے پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے اساتذہ و طالبعلموں کو مبارکباد پیش کی۔پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کا کہنا تھا کہ جامعہ کراچی کی رینکنگ میں بہتری خوش آئند ہے اور جامعہ کراچی کے اساتذہ محدود وسائل کے باوجود تحقیقی وتدریسی سرگرمیوں میں مصرو ف رہتے ہیں۔
رینکنگ

مزید :

صفحہ آخر -