ضلعی انتظامیہ عیدالفطر سے شروع ہونے والے سیاحتی سیزن کیلئے چوکس رہیں ، عاطف خان

ضلعی انتظامیہ عیدالفطر سے شروع ہونے والے سیاحتی سیزن کیلئے چوکس رہیں ، عاطف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( سٹاف رپورٹر) سینئر صوبائی وزیر سیاحت،کھیل، آثارقدیمہ، میوزیم و امورنوجوانان عاطف خان نے صوبے کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی آمد کے پیش نظر صفائی کی صورتحال ممکنہ حد تک بہتر بنانے، ٹریفک پلان،کوڑا دان اور دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو چوکس رہے کی ہدایت کی ہے۔اس حوالے سے سینئر وزیر عاطف خان کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا۔جس میں سیکرٹری سیاحت کامران رحمان اور منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن جنید خان سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔سینئر وزیر نے کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت امسال سیاحوں کی بڑی تعداد صوبہ خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کریگی،گزشتہ سال سیاحوں کی ریکارڈ آمد پر تیار کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے سیاحتی مقامات پر 44 لاکھ 50 ہزار سیاحوں نے رخ کیا، جس میں گلیات میں 25لاکھ، ناران میں 15لاکھ، کالام میں 4لاکھ اور کمراٹ میں پچاس ہزار سیاح آئے تھے جبکہ اس بار عیدالفطر سے شروع ہونے والے سیاحتی سیزن میں ان سیاحوں کی آمد دوگنی متوقع ہے، محکمہ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو صفائی سے متعلق بورڈ آویزاں کرنے، بلدیاتی نمائندوں کی مدد حاصل کرنے، ٹریفک پلان ترتیب دینے، صفائی کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے جگہ جگہ کوڑا دان لگانے اور سیاحوں کیلئے سہولت سنٹر کے قیام اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہدایت کی گئی ہے