پبی میں گراں فروشوں کو 74000 روپے کے جرمانے

پبی میں گراں فروشوں کو 74000 روپے کے جرمانے

  

پبی ( نما ئندہ پاکستان)محکمہ خوراک نوشہرہ کا رشکئی شرین کوٹھے اور رسالپور میں قصائی ، جنرل سٹورز اور آٹا ڈیلر اچا نک چھا پے مار کر مقررہ نر خ سے زائد وصول کر نے اور صفا ئی نہ ہو نے پر دکانداروں اور قصا ئی کو نقد جر ما نہ کر ان سے 74000 روپے جرمانےوصول کر کے قو می خز انے میں جمع کی تفصیلات کے مطابق الحاج قلندر خان لودھی صوبائی وزیر خوراک خیبر پختونخواہ، ڈایریکٹرفوڈ سعادت حسن خیبرپختونخواہ ، ڈپٹی کمشنر شاہد علی نوشہرہ کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کاشف احسان کی نگرانی میں فوڈ انسپکٹروحید اللہ یاسین نے پولیس کے ہمراہ رشکئی شرین کوٹھے اور رسالپور میں قصائی، جنرل سٹوروں اور آٹا ڈیلرز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے قصائیوں کو زیادہ ریٹ چارج کرنے، ناقص صفائی اور آٹا ڈیلرز کو آٹا بیگز کے کم وزن پر فوڈ لاء ایکٹ کے تحت قصائیوں اور آٹا ڈیلرز لاجبر قصائی رشکئی جرمانہ۔/5000 روپے طارق جمیل قصائی رشکئی جرمانہ۔/ 5000 روپے یعقوب ولد نعیم عرف پیٹا مار قصائی رشکئی جرمانہ۔/ 5000 روپے سجاداحمد قصائی رشکئی جرمانہ۔/2000 روپے نصیب گل قصائی شیرین کوٹھے جرمانہ۔/ 5000 روپے نصیب زادہ قصائی شیرین کوٹھے جرمانہ۔/5000 روپے محمدعمران قصائی شیرین کوٹھے جرمانہ۔/ 5000 روپے اسد قصائی رشکئی جرمانہ۔/ 5000 روپے بہارعلی قصائی امانگڑھ جرمانہ۔/3000 روپے محمد عباس آٹاڈیلر رسالپورجرمانہ۔/ 8000 روپے محمد وقاص آٹا ڈیلر رسالپور جرمانہ۔/8000 روپے جان محمد آٹاڈیلر رسالپورجرمانہ۔/8000 روپے فضل واحد جنرل سٹور رسالپورجرمانہ۔/5000 روپے احمد جان جنرل سٹور رسالپورجرمانہ۔/5000 روپے جرمانہ عائد کئے جبکہ ایک کے خلاف متعلقہ تھانہ میں مراسلہ جمع کیا۔ اور ساتھ دوکانداروں کو سخت وارننگ نوٹس بھی جاری کر دئیے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کاشف احسان نے کہا کہ گرانفروشی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام دوکاندار /قصائی حضرات سرکاری ریٹ سے تجاوز نہ کریں اور عوام کو سرکاری ریٹ پر اشیاءخوردنوش مہیا کی جائے۔ اس موقع پر اہل علاقہ نے محکمہ خوراک نوشہرہ کی اس کاروائی کو بہت زیادہ سراہا اور آئندہ کے لیے بھی ایسے دوکانداروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیاانہوں نے مغززصارفین سے کہا کہ ہر قسم کی شکایت کی صورت میں اس فون نمبر :0923 9220095 پر رابطہ کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -