پبی ،موٹر سائیکل اور ٹرالر میں ٹکر 1 جاں بحق

پبی ،موٹر سائیکل اور ٹرالر میں ٹکر 1 جاں بحق

  

پبی ( نما ئندہ پاکستان)آمان گڑھ سٹاپ کے مقام پر موٹر سائیکل اور ٹرالی کے درمیان تصا دم میں پبی ایک نو جوان جان بحق تفصیلات کے مطا بق فہد عمر18سال سکنہ پبی مو ٹر سائیکل پر پبی آرہا تھا کہ جی ٹی روڈ پر امن گڑھ سٹاپ کے قرین ٹرا لی سے ٹکرا گیا جس سے وہ شد ید زخمی ہوا حاد ثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122نوشہرہ کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد زخمی فہد عمر18سال سکنہ پبی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لا تے ہو ئے جان بحق ہوا بد قسمت فہد 29 مئی کو ابو ظہبی جا رہاتھا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -