شہریوں کے جان ومال کے تحفظ میں کوئی کسرنہیں چھوڑی جائیگی ، بریگیڈئیر امتیاز حسین

شہریوں کے جان ومال کے تحفظ میں کوئی کسرنہیں چھوڑی جائیگی ، بریگیڈئیر امتیاز ...

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)شہرےوںکے جان و مال کی حفاظت کو ےقےنی بنانے اور علاقہ مےں امن کے قےام کے لئے پاک فوج کسی بھی قربانی سے درےغ نہےں کرے گی ٹانک مےں امن کو برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذم داری ہے سول سائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد چاند رات پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لئے شہرےوں مےں عوامی شعور اجاگر کرےں تاکہ اس قبےح فعل سے بچ کر کسی کے ہنستے بستے گھر کو اجڑنے سے بچاےا جا سکے ضلعی انتظامےہ کے ساتھ ملکر شہرےوں کے مسائل حل کئے جائےں گے تاجر برادری ماہ رمضان کے مقدس مہےنہ مےں عوام کو سستا بازار مےں رےلےف دےنے کے لئے اپنا اہم کردار کرےں ان خےالات کا اظہار سےکٹر کمانڈر ساﺅتھ برےگےڈئےر امتےاز حسےن نے سےکٹر ہےڈ کوارٹر ٹانک مےں معززےن علاقہ کو دی جانےوالی افطار پارٹی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کےا افطار پارٹی مےں ضلعی ناظم مصطفی خان کنڈی ڈپٹی کمشنر فہد وزےر ،کمانڈنگ آفےسر لےفےٹنٹ کرنل الطاف بلوچ ،عمائدےن علاقہ ،سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد سمےت مقامی صحافےوں اور پاک فوج سے تعلق رکھنے والے حکام نے شرکت کی ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی علاقہ کی ترقی کا انحصار وہاں کی امن و امان کی صورتحال پر ہوتا ہے جہاں پر امن ہو گا وہاںپر ترقی اور خوشحالی آئے گی ٹانک کے امن کولوٹانے مےں پاک فوج ،پولےس ،شہرےوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملکر بے تحاشا قربانےاں ہےں جنکی دی ہوئی قربانےوں کی بدولت آج ہم پر امن طور پر زندگی بسر کر رہے ہےں پاک فوج ٹانک کے امن مےں کسی کو بھی خلل ڈالنے کی اجازت نہےں دے گی اور اےسے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائےگا ان کا کہنا تھا کہ شہری اپنے ارد گرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھےں اور کسی بھی غےر ےقےنی صورتحال پر پولےس انتظامےہ اور پاک فوج کو اطلاع دےں شہرےوں کے جان و مال کی حفاظت کو ےقےنی بنانے کے لئے ضلعی انتظامےہ کی جانب سے جلسے ،جلوسوں اور رےلےوں کے انعقاد پر دفعہ 144نافذ کی گئی ہے اس لئے شہری اپنے بچوں کو ان جلسے جلسوں مےں جانے سے منع کرےں اس موقع پر معززےن علاقہ کی جانب سے ٹانک کے بعض مسائل کی نشاندہی کی گئی جس پر ڈپٹی کمشنر فہد وزےر کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامےہ شہرےوں کے مسائل کے حل کرنے مےں عملی اقدامات اٹھا رہی ہے اورشہرےوں کو صاف پانی کی فراہمی ےقےنی بنانے کے لئے مصروف عمل ہے جبکہ مذبحہ خانے کو آبادی والے علاقہ سے دوسری جگہ پر منتقل کرنے کے لئے کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ بےوٹےفےکشےن فنڈز کے جاری ہونے سے ٹانک کے بہت سے مسائل حل ہو جائےں گے اور مذکورہ فنڈ عوام کی بہتری پر خرچ کےا جائےگا اس موقع پر ضلعی ناظم مصطفی خان کنڈی اور معززےن علاقہ نے ٹانک مےں امن و امان کی بہتر صورتحال پر پاک فوج اور پولےس کے کردار کو سراہا اور انہےں اپنے تعاون کی ےقےن دہانی کرائی ۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -