افطاری کیلئے سوداسلف میں مصروف شہریوں سے موبائل فون چوری کرنے والا گروہ گرفتار

افطاری کیلئے سوداسلف میں مصروف شہریوں سے موبائل فون چوری کرنے والا گروہ ...

  

پشاور (کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے افطاری کے اوقات میں سودا سلف میں مصروف روزہ داروں سے قیمتی موبائل فونز چوری کرنے والے افغان سرغنہ سمیت 4 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کےد وران موبائل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے ڈھائی لاکھ روپے مالیت کا قیمتی موبائل فون سمیت 4 عدد مسروقہ موبائل فونز ،40 ہزار روپے نقد اور وارداتوں میں استعمال ہونے والے 2 عدد موٹر سائیکل برآمد کر لئے گئے ، ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس کے دوران ملزمان سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی نوید قادر ولد عبدالقادر سکنہ ورسک روڈ نے تھانہ شرقی پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا تھا کہ وہ افطاری کے لئے جان بیکرز سے سودا سلف خریدنے میں مصروف تھاکہ اس دوران کسی نامعلوم ملزم نے اس کے جیب سے ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد قیمت کا موبائل فون نکال کر چوری کر لیا، جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی کینٹ وسیم ریاض نے شہریوں سے افطار کے لئے خریداری کے دوران قیمتی موبائل فون چوری کرنے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی کینٹ حیدر علی اور ایس ایچ او تھانہ شرقی تیمور سلیم پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا ، ایس ایچ اوتیمور سلیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کرنے کے ساتھ ساتھ جان بیکرز میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کی جس کےدوران ملوث اصل ملزمان کا سراغ لگا کر گزشتہ روز ایس ایچ اوتیمور سلیم نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے افغان سرغنہ سمیت 4 ملزمان عادل ولد برار گل، ظہور ولد جاوید ساکنان افغانستان حال حاجی کیمپ، احسان اللہ عرف میر ویس ولد اسد اللہ سکنہ دیر حال بڈھنی اور امین ولد عبداللہ سکنہ حاجی کیمپ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کےدوران موبائل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے قیمتی موبائل فون سمیت 4 عدد مسروقہ موبائل فونز برآمدکرنے کے ساتھ ساتھ 40 ہزار روپے نقد رقم اور وارداتوں میں استعمال ہونے والے دو موٹر سائیکل بھی برآمد کر لئے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس کےد وران ملزمان سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -