ملک وقوم کی خاطر ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ہیں ،لےفٹیننٹ کرنل نوید عباس

ملک وقوم کی خاطر ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ہیں ،لےفٹیننٹ کرنل نوید عباس

  

ہنگو(بیورورپورٹ)ملک وقوم کی خاطر ہر قسم کی سازش کو ناکام بنانا ہے.قیام پاکستان سے لیکر ضرب ردالفساد تک پختون قوم بالخصوص قبائیلی عوام نے بے دریغ قربانیاں دی ہیں.ان خیالات کا اظہار ونگ کمانڈرٹل سکا¶ٹس لیفٹنٹ کرنل نوید عباس نے ٹل کینٹ میں تحصیل ٹل اور قبائیلی مشران سے ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں ٹل،دلن،درسمند،چھپری وزیران خپائنگہ،بھٹو کلے,وزیرقوم اور دیگر قبائیلی مشران موجود تھے۔مشران علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کرنل نوید عباس نے کہا کہ پیارا ملک پاکستان ہمارے جوانوں,مائیں,بہنوں اور بزرگوں کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے دنیا کے نقشے پر ابھرا ہے.انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے لیکن چند شرپسند عناصر جو کہ غیروں کے ایجنڈے پر ملک و قوم کا نقصان کرنا چاہتے ہیں.ہم سب محب وطن پاکستانی مل کر ان شرپسندعناصر کا راستہ روکیں گے.ملاقات میں تحصیل ناظم پیا¶زاروزیر,ناظم عباس,ناظم رفیع اللہ اور ڈسٹرکٹ کونسلر میکائیل خان سمیت سول سوسائٹی شخصیات بھی موجودتھے.ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی ملک و قوم پر ذرا سا آنچ آیا پختونوں نے اول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں اور آئندہ بھی اپنے وطن کے خاطر جانوں کے نذرانے پیش کرینگے.اس موقع پر مشران علاقہ نے غیر ملکی ایجنڈے پر کام کرنے والے شرپسندعناصر کے خلاف پاک فوج کے ساتھ مکمل تعاون کا اظہار کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -