دیر ،اے سی کے مختلف بازاروں پر چھاپے ،قیمتوں کا جائزہ

دیر ،اے سی کے مختلف بازاروں پر چھاپے ،قیمتوں کا جائزہ

  

دیر بالا(نمائندہ پاکستان)اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو دیر نیاز امین خان کا تحصیل براول کے مختلف بازاروں پر چھاپے ،ا شیائے خورد و نوش کی قیمتیں اور معیار کا جائزہ لیا ۔نیز کئی ایک پٹرول پمپس کا بھی احوال معلوم کیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو نیاز امین خان نے لیویز جوانوں اور طارق علی کے ہمراہ تحصیل براول کے مختلف بازاروں نصرت درہ ، شاہی کوٹ اور جان بھٹی کا اچانک دورہ کر کے مختلف اشیائے خورد و نوش کے نرخنامے اور معیار کا اندازہ لگایا اورملاوٹی اشیاء،کم وزن اور غیر معیاری اشیاءکے فروخت پر متعدد دکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا اور بھاری جرمانے بھی عائد کر دیئے گئے ۔ اسی طرح علاقے میں موجود کئی ایک پٹرول پمپس پر بھی چھاپے مارے گئے اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے مقرر کردہ قیمتوں پر پٹرلیم مصنوعات کی فروخت پر زور دیا گیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ عوام کے صحت کے ساتھ کھیلنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دینگے اور غلطی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -