وزیر معدنیات سے خیبرپختونخوا فرنٹیر مائن ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

وزیر معدنیات سے خیبرپختونخوا فرنٹیر مائن ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور( سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی نے خیبر پختونخوا فرنٹیئر مائن اونرز ایسوسی ایشن کے وفد نے منگل کے روز پشاور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں مائن اونرز ایسوسی ایشن کے وفد نے نئی مائن اینڈ منرل ایکٹ کے حوالےسےاپنی تجاویز اور درپیش مسائل کے حوالے سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیر معدنیات نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کہ حکومت مائن اونرز کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمے نے انتہائی قلیل عرصے میں 800 لیز کی نیلامی کی ہے اور جلد ہی 1400 مزید لیز کی نیلامی ہوگی جس سے مائن اونرز کو فائدہ پہنچانے کے ساتھ صوبے کی آمدن میں بھی اضافہ ہوگا۔وزیر معدنیات نے کہا کہ محکمہ معدنیات کی صعنت سے منسلک سرمایہ کاروں کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔صوبائی وزیر معدنیات نے مائن اونرز ایسوسی ایشن کے تحفظات دور کرنے کے لیے اور ان کے مسائل کے حل کےلئے سیکرٹری معدنیات اینڈ منرل انجینئر فضل حسین کی سربراہی میں چھ رکنی کمیٹی بھی قائم کی۔ جس میں تین حکومتی ارکان جبکہ تین ارکان مائن اونرز ایسوسی ایشن سے ہونگے۔یہ کمیٹی اپنی سفارشات 20 روز میں حکومت کو پیش کرے گی اس موقع پر مائن اونرز ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیر معدنیات کی جانب سے مسائل سننے اور حل کروانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔