گلبہار ،فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،چائے کی پتی کو رنگنے والا یونٹ سیل

گلبہار ،فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،چائے کی پتی کو رنگنے والا یونٹ سیل

  

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کے انوسٹی گیشن ونگ اور نائٹ سکواڈ نے ایمرجنسی ریسپانس یونٹ پر فراہم کی جانے والی معلومات پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے گل بہار میں چائے کی پتی کو رنگنے والے یونٹ کو سیل کرکے دو ہزار کلوگرام ملاوٹی پتی تلف کردی ہے جبکہ ملز م کو پولیس کے حوالے کرکے یونٹ کو سیل کردیا ہے۔ دوسری جانب ش±بہ بازار میں واقع ملک ڈیلر کی دوکان پر چھاپے کے دوران تازہ دودھ میں پاوڈر ملک کے کسنگ کا انکشاف ہوا جس پر پانچ لیٹر پاوڈر ملا دودھ اور تین سو کلوگرام دہی کو تلف کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا دریں اثناڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی ریاض خان محسود نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام مطمئن رہےں فوڈ اتھارٹی جاگ رہی ہے، نائٹ سکواڈ اور انوسٹی گیشن ونگ کی کامیاب کاروائیوں کی تعریف کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوامی اعتماد کو برقرار رکھنے کیلئے دن رات آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے اور اتھارٹی کو تکنیکی بنیادوں پر مزید مستعد اور مضبوط بنانے کیلئے خاطر خواہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔انوسٹی گیشن ونگ کے چیف و ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد شعیب خان کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم پچھلے ایک ہفتے سے چائے کی پتی میں ملاوٹ کرنے والے گروہ کا تعاقب کررہی تھی اور تین راتیں مسلسل جاگنے کے بعد انوسٹی گیشن ٹیم نے نائٹ سکواڈ کو آپریشن کی مصدقہ معلومات فراہم کیں۔ اس موقع پر انوسٹی گیشن ونگ کوارڈینیٹر و ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اکبر خان بھی موجود تھے۔ نائٹ سکواڈ خالد خان خٹک کے مطابق گل بہار میں واقع چائے پتی مکسنگ یونٹ میں ہرطرح کی ملاوٹ کی جارہی تھی۔اور چائے کی پتی کو گ±ڑ کا شربت اور مختلف اشیاءکے چھلکوں کی ملاوٹ کی جارہی تھی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملزم کو گرفتار کرکے یونٹ کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ دو ہزار کلوگرام ملاوٹی چائے کو بھی قبضے میںلے لیا گیا ہے۔ ٹیم نے مشترکہ کاروائی کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے ش±بہ بازار میں واقع دودھ کی سب سے بڑی دوکان کا معائنہ کیا جہاں دودھ کا تجزیہ کرنے پر تازہ دودھ میں پاوڈر ملک کے مکسنگ کا انکشاف ہوا۔ دوکان سے پانچ سو لیٹر پاوڈر ملا دودھ، تین سو کلوگرام دہی موقع پر تلف کردیا گیا جبکہ دوکاندار کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -