گوہر وزیر کی گرفتاری قابل مذمت ہے ،پریس کلب پارا چنار

گوہر وزیر کی گرفتاری قابل مذمت ہے ،پریس کلب پارا چنار

  

پاراچنار(نمائندہ پاکستان)ضلع کرم کے صحافیوں نے بنوں میں خیبرنیوز کے نمائندے گوہر وزیر کی گرفتاری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکی باعزت رہائی کا مطالبہ کیا ہے پریس کلب پاراچنار میں ضلع کرم کے صحافیوں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہواجس میں بنوں میں خیبرنیوز نمائیندے گوہر وزیر کی گرفتاری کی مذمت کی او ر گوہر وزیر کی فوری باعزت رہائی کا مطالبہ کیا صحافیوں کا کہنا تھا کہ گوہر وزیر ایک محب وطن شہری ہے اور اپنے قلم کے ذریعے علاقے کی مسائل کی نشاندہی بہترین طریقے سے کررہے ہیں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -