عوام کو کبھی بھی شکایت کا موقع نہیں دیں گے ،رحمت حنیف خان

عوام کو کبھی بھی شکایت کا موقع نہیں دیں گے ،رحمت حنیف خان

  

دیر بالا(نمائندہ پاکستان)ٹی ایم اے براول اہلیان علاقہ کو کبھی بھی شکایت کا موقع نہیں دینگے۔ براول بانڈی سمیت تمام چھوٹے بڑے بازاروں میں دس روزہ صفائی مہم (عشرہ صفائی ) جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز تحصیل میونسپل آفیسر رحمت حنیف خان نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بانڈی مین بازار ، شینگاڑہ درہ چوک پر بازار کے حدود میں واقع محلے وغیرہ کو مکمل صاف کی گئی ہے۔ اسکے علاوہ ہفتے میں ایک بار تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہیں اور کلین اینڈ گرین پاکستان مہم بھی کامیابی سے جاری ہے۔ تحصیل میونسپل افیسر نے کہا کہ صفائی کے اہمیت کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلے بھر پور کوشش کرینگے۔ اور لوگوں کوگندگی وغیرہ کے نقصانات کے بارے میں اگاہی دینگے۔ انہوں کہا کہ صاف ماحول صحت دوست ہوتے ہے لہذا مقامی لوگ اس دس روزہ صفائی مہم کو کامیاب بنانے کیلے تعاون کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -