میلانیا ٹرمپ کا جاپانی بادشاہ سے ملاقات پر بیش قیمت لباس توجہ کا مرکز بنا رہا

میلانیا ٹرمپ کا جاپانی بادشاہ سے ملاقات پر بیش قیمت لباس توجہ کا مرکز بنا رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
واشنگٹن(آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 4 روزہ دورہ 28 مئی کو مکمل کرکے امریکا کے لیے روانہ ہوگئے، تاہم ان کے جاپانی دورے کے دوران ان کی اہلیہ کی جانب سے پہنے گئے ملبوسات کے امریکی و برطانوی میڈیا میں چرچے رہے۔میلانیا ٹرمپ نے جاپانی دورے کے دوران ہر دعوت کے لیے نیا جوڑا پہنا اور تقریبا ہر جوڑے کی قیمت پاکستانی 7 لاکھ روپے سے زائد تھی۔برطانوی اخبار ڈیلی ایکسپریس کے مطابق میلانیا ٹرمپ نے جاپانی دورے کے دوران سب سے مہنگا جوڑا جاپان کے بادشاہ آکی ہیتو اور ان کی اہلیہ ماساکو کے ساتھ ملاقات کے دوران پہنا۔میلانیا ٹرمپ نے جاپانی بادشاہ سے ملاقات کے وقت سفید رنگ کا فراک پہن رکھا تھا جس پر پھول کنندہ تھے۔
میلانیا ٹرمپ