شانگلہ بار کاپی ٹی ایم رہنما ﺅں کی گرفتار کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

شانگلہ بار کاپی ٹی ایم رہنما ﺅں کی گرفتار کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ بار ایسوسی ایشن کے جانب سے پی ٹی ایم رہنماﺅں کی گرفتاری اور فورسیز کا جلوس پر بلا شتعال فائرنگ کے خلاف الپوری مین چوک میں احتجاجی مظاہرہ ،احتجاجاً عدالتوں کا بائیکاٹ کیا حکومت سے عدالتی انکوائری کرنے کا مطالبہ۔ شمالی وزیرستان میں پختون تحفظ مومنٹ کے جلوس پر سیکورٹی فورسیز کا بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک افسوس ناک واقعہ ہے ، احتجاجی مظاہرے سے پہلے شانگلہ بار ایسوسی ایشن کے صدر فیاض احمد چکیسری کے زیرصدارت وکلاءکا اجلاس منعقد ہوا اور وکلاءعدالتوں میں پیش نہ ہوئے جس سے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔اجلاس میں خیبرپختونخوا بارکونسل کی جانب سے شمالی وزیرستان میں پختون تحفظ مومنٹ کے جلوس پر سیکورٹی فورسیز کا بلااشتعال فائرنگ پر ہڑتال کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا گیا ۔اجلاس میں شمالی وزیرستان واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور اس سلسلے میں جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا گیا ۔اجلاس میں اسلام آباد میں ایک معصوم بچی فرشتہ کو جنسی تشدد کا نشانہ بنا کربے دردی سے قتل کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا گیا ۔اجلاس میں شہیدمحمد اقبال عیسیٰ خیل ایڈوکیٹ کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔وزیرستان میںپی ٹی ایم کے جلوس میں شہید ہونے والے افراد کی ایصال ثواب اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔اجلاس کے بعد وکلاءبرادری نے واقعات کے نسبت پلے کارڈ اٹھاکر الپوری بازارمیں جلوس نکالا اور الپوری مین چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین سے شانگلہ بار ایسوسی ایشن کے صدر فیاض احمد چکیسری ، حق نواز خان ایڈوکیٹ،سلطان روم ایڈوکیٹ،ناظم شمس الرحمن اور دیگر وکلاءنے بھی خطاب کیا۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -