زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی اسلام آباد منتقلی کا فیسلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
اسلام آباد(آئی این پی)سابق صدرآصف زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیس منتقلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا، درخواست میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کوسیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجاتا رہا ہے،آصف زرداری کوعبوری چالان میں ملزم نہیں بنایا گیا،جعلی اکاؤنٹس کیس کی بینکنگ کورٹ سے احتساب عدالت اسلام آبادمنتقلی کو کالعدم قرار دیا جائے۔منگل کو سابق صدرآصف زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیس منتقلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا،آصف زرداری نیمقدمہ بینکنگ کورٹ سے احتساب عدالت اسلام آبادمنتقل کرنے کیخلاف اپیل دائرکی،اپیل میں مؤقف اپنایا گیا کہ آصف زرداری پیپلز پارٹی کے صدر ہیں اور صدر پاکستان بھی رہے ہیں،آصف زرداری کوسیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجاتا رہا ہے،وہ جیل میں بھی رہے،آصف زرداری من گھڑت اور جھوٹے مقدمات سے بری ہوئے،ایف آئی اے نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کا آغاز کیا،آصف زرداری کوعبوری چالان میں ملزم نہیں بنایا گیا،سپریم کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس معاملے کی جے آئی ٹی سے تحقیقات کرائیں،اپیل میں استدعا کی گئی کہ جعلی اکاؤنٹس کیس کی بینکنگ کورٹ سے احتساب عدالت اسلام آبادمنتقلی کو کالعدم قرار دیا جائے۔
فیصلہ چیلنج