ڈیرہ پولیس کا سرچ آپریشن ،منشیات اور اسلحہ وکارتوس برآمد

ڈیرہ پولیس کا سرچ آپریشن ،منشیات اور اسلحہ وکارتوس برآمد

  

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)ڈیرہ پولیس ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیلم ریاض کی قیادت میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت سماج دشمن عناصر کے خلاف تھانہ تھانہ صدراورتھانہ پروآ کی حدودمیں پولیس کاسرچ اینڈسٹرائیک آپریشن 590گرام چرس، چاربندوق ،دوپستول سمیت درجنوں کارتوس برآمد،ضلع بھرمیں 68تعلیمی اداروں ،29اڈوں اور86حساس مقامات کی چیکنگ ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسلیم ریاض کی قیادت میں پولیس نے تھانہ صدر،پروآ میں سرچ اینڈ اسٹرئیک آپریشن کیے۔بدوران سرچ اینڈ اسٹرئیک آپریشن میںچھ مشکوک افراد گرفتارکیے،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ ایمونیشن چاربندوق،دوپسٹل،اور 52کارتوس برآمدکرلیے اسی طرح منشیات کے خلاف کاروائیوں کے دوران 590گرام چرس برآمدکی گئی۔اس دوران شہر کے مختلف29 مقامات پر اچانک ناکہ بندیاں لگائی گئی۔بدوران ناکہ بندیاںپانچ مشکوک افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ و ایمونیشن ایک بندوق،تین پسٹل 37کارتوس،170 گرام چرس برآمد کی اورایک مجرم اشتہاری کو گرفتار کیا۔پولیس نے 140کرایے کے مکانات اور45ہوٹلوں کو چیک کیا۔ضلعی سطح پر68سکولوں کو چیک کیا گیا۔29اڈوں اور86حساس مقامات کو چیک کیاگیا۔اسی دوران ایک حساس مقام کی سیکورٹی ایکٹ کے تحت سیکورٹی نہ ہونے پر مقدمہ درج رجسٹر کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -