ایف بی آر کو  5ہزار 5سو ارب  وصول کرنے کا حدف دیدیا گیا 

ایف بی آر کو  5ہزار 5سو ارب  وصول کرنے کا حدف دیدیا گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) حکومت نے ایف بی آر کو 5ہزار  5سو ارب روپے حاصل کرنے کا بلند ترین حدف دے دیا اور انکم ٹیکس کی چھوٹ 12لاکھ سالانہ سے 6لاکھ روپے لانے کی تجویز دے دی۔تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس حدف میں ریکارڈ  اضافہ ہونے والا ہے ٹیکس حد ف میں 1ہزار 400ارب روپے کا حدف ہے جو کہ ایف بی آر کو اگلے 5سال میں 31فیصد سے زیادہ ٹیکس جمع کرنے کا حدف دیا گیا ہے  اس کے علاوہ  انکم ٹیکس کی مد میں سخت تجاویز دے کر مزید 150ارب روپے وصول کیے جائیں گے اور انکم ٹیکس کی چھوٹ نے 12لاکھ سالانہ سے  6لاکھ روپے لانے کی بھی تجویز دی گئی ہے جس سے انکم ٹیکس چھوٹ ختم ہونے پر 90ارب روپے اضافے ٹیکس وصول ہوگا۔
ایف بی آر

مزید :

صفحہ اول -