صحافیوں اورمیڈیا کارکنان  کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح   فردوس عاشق اعوان

صحافیوں اورمیڈیا کارکنان  کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح   فردوس عاشق اعوان

  

 اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صحافیوں اورمیڈیا کارکنان کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے،، صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ منگل کو  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ میڈیا کی آزادی، صحافیوں کے لئے سازگار ماحول کی فراہمی اور ان کی مشکلات کا حل وزیراعظم عمران خان کے انقلابی منشور کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا  اظہار رائے کے آئینی حق پر پختہ یقین رکھتے ہیں، صحافیوں اور میڈیا کارکنان کے حقوق کا تحفظ اور انکی فلاح وبہبود اولین ترجیح ہے۔ میڈیا اور صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

، فردوس عاشق اعوان

مزید :

صفحہ اول -